فیسٹول 28

2026 کے ا سپرنگ فیسٹول کی تعطیلات میں ، چین بھر میں خطوں کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت کی تعداد متوقع طور پر 9.5 ارب تک پہنچ جائے گی

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) 2026 کے اسپرنگ فیسٹول کی تعطیلات کے دوران ، ملک بھر کے علاقوں کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت کی تعداد متوقع طور پر 9.5 ارب تک پہنچ جائے گی، جو کہ پورے چین کے ہر شخص کے اوسطاً تقریباً 7 بار سفر کے برابر ہے۔یہ تعداد ایک ریکارڈ ہو گی ۔

نقل حرکت کی یہ متوقع تعداد ، چین کی متحرک زندگی اور توانائی کا ایک جیتا جاگتا منظر ہو گا ۔ ملک کی بڑی مارکیٹ کی یہ توانائی اور صلاحیت بالآخر چین کی معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی زبردست طاقت میں تبدیل ہو جائے گی۔

چین کی وزارت نقل و حمل کے مطابق توقع ہے کہ 13 فروری کو جو کہ جشن بہار کے سفری رش اور نقل و حرکت کا بارہواں دن ہے پورے ملک میں علاقوں کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت کی تعداد 28.5593 کروڑ ہوگی، جو گزشتہ سال کے اسی دن کے مقابلے میں 4.5فیصد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں