عباس عراقچی 65

2025 ہمارے ایٹمی مسئلے کے لیے اہم سال ہوگا، ایران

بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 2025 اس کے جوہری مسئلے کے لیے ایک اہم سال ہو گا کیونکہ وہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دبا کی پالیسی کے دوبارہ نفاذ کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

سنہ 2018 میں ٹرمپ نے 2015 میں اپنے پیش رو باراک اوباما کے ذریعے طے پانے والے ایک معاہدے سے پیچھے ہٹ جانے کو ترجیح دی تھی۔ اس معاہدے کے تحت ایران نے امریکہ اور اقوام متحدہ کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے بدلے یورینیم کی افزودگی کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ 2025 ایرانی جوہری مسئلے کے لیے ایک اہم سال ہو گا۔ انہوں نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیانات میں مزید کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے اس مسئلے پر بات چیت کی ہے۔ لیکن عراقچی نے ٹرمپ کا نام نہیں لیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ یہ سال ایران کے لیے کتنا اہم ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں