چینی وزیر خا رجہ

2025برکس گورننس کے سیمینار اور عوامی و ثقافتی تبادلے کے فورم کا برازیل میں انعقاد

ریو ڈی جنیرو (رپورٹنگ آن لائن) 2025برکس گورننس کا سیمینار اور عوامی و ثقافتی تبادلے کا فورم برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوا، جس میں چین، برازیل، روس، بھارت، جنوبی افریقہ، مصر، انڈونیشیا سمیت دیگر برکس ممالک اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے 120 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔

چینی نمائندوں نے کہا کہ برکس میکانزم کو تاریخی توسیع دی گئی ہے، “گریٹر برکس تعاون” کا نمونہ تشکیل دیا گیا ہے، اور برکس میکانزم میں نمائندگی اور اثر و رسوخ کو مزید وسعت دی گئی ہے، جو افراتفری کی دنیا میں ایک مستحکم قوت بن گئی ہے۔ برکس تعاون کو ایک مساوی اور منظم کثیر القطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی فعال طور پر وکالت کرنی چاہئے .

گلوبل ساؤتھ میں گورننس کے حوالے سے تبادلوں کومضبوط بنانا چاہئے ، منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے ، تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا چاہئے ، گلوبل ساؤتھ میں یکجہتی اور تعاون کی قیادت کرنی چاہئے ، اور عالمی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہئے۔