لاہور(سلیمان چودھری) عالمی ادارہ صحت نے دنیا میں ٹی بی مرض کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق 2022 میں ٹی بی کی وجہ سے 13 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، 2022 میں محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ 6 لاکھ افراد کو ٹی بی کا مرض ہوا، طبی سہولیات کی کمی اور مرض بارے لا علمی کی وجہ سے صرف75 لاکھ افراد کی تشخیص ہوئی ، کل کیسز میں سے 58 لاکھ مرد، 35 لاکھ خواتین اور 13 لاکھ بچے شامل تھے۔ دنیا بھر میں سالانہ 13 ارب ڈالر ٹی بی سے بچاو، تشخیص اور اس کے علاج واسطے درکار ہے، دنیا میں ہر ایک لاکھ میں سے 133 افراد ٹی بی کےمرض کا شکار ہیں،
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ
دنیا کے 30 ممالک میں ٹی بی کے 87 فیصد کیسز موجود ہیں ، ان میں سے دو تہائی مریضوں کا تعلق دنیا کے صرف 8 ممالک سے ہے، دنیا میں 27 فیصد، انڈونیشا 10 چین 7.1 فیصد، فلپائن 7 اور پاکستان میں 5.7 فیصد نائجریا میں 4.5، بنگلہ دیش 3.6 اور کانگو میں 3 فیصد دنیا کے کیسز موجود ہیں ، 2022 میں کل ٹی بی کےمریضوں میں سے 55 فیصد مرد ار 33 فیصد خواتین رہیں
لاہور، 4 لاکھ 10 ہزار مریضوں کو ملٹی ڈرگ رسزٹرہوا اور پہلا کورس فیل ہونے پر دوبارہ کورس کروایا گیاان میں سے صرف 1 لاکھ 75 ہزار650 افراد نے کورس فیل ہونے پر نیا کورس شروع کیا اقوام متحدہ کے ہائی لیول میٹنگ میں 2018-22 کے ٹارگٹ حآصل نہ کیے جا سکے 2019 میں 71 لاکھ ، 2020 میں 58 لکاھ اور 2021 میں 64 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔۔
Load/Hide Comments