فیاض الحسن چوہان 387

2021 پاکستانی معیشت، صنعت و تجارت کے لیے مثبت رہے گا، فیاض الحسن چوہان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 2020 وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعمیر و ترقی، سر بلندی اور استحکام کا پیغام لے کر آیا، 2021 بھی پاکستانی معیشت، میکرو اکنامک اشاریے، زراعت، صنعت و تجارت کے لیے مثبت رہے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے نئے سال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو گا، انشااللہ اگلا سال پاکستانی عوام کے لیے امن و سکون اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں