شیری رحمان

2021 مہنگائی کے حوالے سے ملک اور عوام کے لئے مشکل ترین سال رہا،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 2021 مہنگائی کے حوالے سے ملک اور عوام کے لئے مشکل ترین سال رہا، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، مہنگائی 11.5 فیصد ہو گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے 2021 میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جنوری 2021 میں روٹی 7 روپے کی تھی اب 12 روپے کی ہو چکی ہے، نان 12 روپے سے 20 روپے کا ہو گیا ہے، آٹے کی قیمت میں %10 سے زائد اضافہ ہوا ہے، چاول 130 روپے سے 200 روپے کلو ہو چکے ہیں، وزیر اعظم نے مہنگائی پر نوٹس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا، یوں ہی چلتا رہا تو 2022 رواں سال سے بھی خوفناک ہوگا۔