شہباز گل

2021 میں پی ایس ایکس کا تجارتی حجم 4 سال کا بلند ترین رہا ، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ معیشت پر پروپیگنڈا کرنے والے درباریوں کے معلومات میں اضافے کیلئے 258 ارب کے مجموعی منافع کیساتھ پی ایس ایکس نے 10 برس میں سب سےزیادہ منافع کمایا۔

ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2021 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تجارتی حجم 4 سال کا بلند ترین رہا ، 2020 کی اشیا کی بہترین اور پوری دنیا میں تیزی کے لحاظ سے دوسری بیسٹ پرفارمر کا اعزاز بھی ملا ہے۔