انٹرنیٹ صارفین

2020،کرونا وبا ء کے دوران انٹرنیٹ صارفین کا زیادہ زور 5 موضوعات پررہا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گوگل نے سال 2020 کی تفصیلات جاری کردی ہیں،لاک ڈائو ن کے دوران زیادہ ترپاکستانی اپنے پالتوجانوروں کے لئے فکرمند نظر آئے۔

کرونا وبا ء کے دوران انٹرنیٹ صارفین کا زیادہ زور 5 موضوعات پررہا۔ پالتو جانور رکھنے سے متعلق گوگل سرچ 700 فیصد بڑھ گئی۔ترجمہ شدہ مواد دیکھنے والوں کی تعداد میں 328 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔گھر پر رہتے ہوئے بچوں کی پڑھائی اوردیگر سرگرمیوں سے متعلق سوالات کی بھی گوگل پر بھرمار رہی اورکرونا دور میں اس حوالے سے مواد تلاش کرنے والوں کا گراف 250 فیصد تک بلند ہوگیا۔

سٹاک مارکیٹ کی صورتحال سے باخبر رہنے والوں کی شرح 223 جبکہ کھانوں کی تراکیب ڈھونڈنے والوں کی 140 فیصد بڑھی۔لاک ڈائون کے باعث مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فلاحی کاموں کے موضوعات کے لئے سرچ میں 122 فیصد جبکہ صدقہ و خیرات دینے سے متعلق 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔بیماریوں سے حفاظت کے ٹوٹکے ڈھونڈنے والوں کے تعداد 109 فیصد تک بڑھ گئی۔