فواد چودھری

2020 اصلاحات کا سال بنانا چاہیے، فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سال کو اصلاحات کا سال بنانا چاہیے ہم سے پہلے بھی لوگ آئے اور بعد میں بھی آئیں گے26 فروری کو پہلا کورونا کیس آیا تھا اس سے قبل ہم کورونا سے بچانے کی تمام اشیاءپاکستان امپورٹ کررہا تھا ,

پانچ مارچ کو ہینڈ سینیٹائزر شارٹ ہوگئے اورپانچ مارچ کو میڈ ان پاکستان کا پراجیکٹ شروع کیا یہ بھی حقیقت ہےپاکستان میڈیکل انجنئیرنگ نہ ہونے کے برابر ہےمیڈ ان پاکستان کے وینٹی لیٹرز بنائے ہیں پہلی کھیپ جمعرات یا جمعے کو این ڈی ایم اے کے حوالے کی جائے گی,

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کو روشن دیکھنا چاہتے ہیں تو ضروری نوجوانوں پر خرچ کریں اگلے ایک سال میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کم سے کم مشترکات کا ایجنڈ طے ہونا چاہیے جوڈیشل ریفارمز ، نیب قوانین میں تبدیلی ہونی چاہیے,فواد چوہدری نے کہا کہ مینگل صاحب ہمارے لیئے قابل احترام ہیں بلوچستان اور پورے پاکستان کے سیاسی رہنما ہمارے لیئے قابل احترام ہیں

شیکسپیئر نے کہا تھا کہ دنیا ایک سٹیک ہے ہر کوئی اتا ہے اور اپنا کردار ادا کر کے چلا جاتا ہے ہم بھی آج ہیں ہو سکتا ہے کل نہ ہوں ہمارا کام بتائے گا کہ لوگ ہمیں یاد رکھتے ہیں کہ نہیں ہمیں اپنے سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیئے

ہم تھرما میٹر تک نہیں بناتے تھے آج ہم نے میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹر تیار کیئے ہیں وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ جمہ کو این ڈی ایم کے حوالے ہو جائے گی پاکستان میں تیار وینٹی لیٹرز کی قیمت امپورٹ کیئے گئے وینٹی لیٹرز سے ایک تہائی کم ہے ,

سرمایہ داروں پر بہت خرچ کر لیا بہت مراعات دے لیں اب نوجوانوں پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے اب ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلنا چاہئے حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈا پر اتفاق کرنا چاہئے نیب سمیت تمام متنازعہ قوانین میں ترامیم کرنا چاہئے ،عوام اب ہمیں آپس میں لڑتا نہیں ملکر کام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

بجٹ پاس ہونے کے بعد ہمیں یہ سال اصلاحات کا سال کرکے منانا چاہیئےآج پاکستان سو ملین ڈالر کا برآمد کر رہا ہے،پاکستان میں جو ٹیسٹنگ کٹس بن رہی ہیں ان کی قیمت بہت کم ہے