حیدرآباد(رپورٹنگ آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم نے گیارہ پارٹیوں کے جلسے کو اللہ تعالیٰ کے آسرے پر چیلنج کیا اس ہی گراﺅنڈ میں پی ایس پی نے 8نومبر کو گیارہ جماعتوں سے بڑا جلسہ کیا ہم نے چار دفعہ وزیر اعظم بنے والی پارٹیوں کو چیلنج کردیا کہ اس ہی جگہ پر ہم تمہیں اس سے بڑا جلسہ کرکے دیکھائےں گے آج اگر پورے پاکستان میں باغ جناح میں بڑا جلسے کرنے والی پارٹی میں اگر کسی کا نام آیا تو سب سے پہلے پی ایس پی کا نام آئے گا اور کسی کا نہیں آئے گا
جلسے میں لاکھوں لوگ اللہ کے کرم سے آئے جب ہم شروع میں آئے تھے تو لوگ ہمارے اوپر وگ پتھر مارتے تھے لیکن آج ہم اپنی کامیابی کا سارا کریڈیٹ اللہ تعالیٰ کو دیتے ہیں ہماری اوقات نہیں تھی کہ ہم جب گھر سے نکلتے تھے الطاف حسین کے لوگ ہم پر پتھر مارتے تھے اللہ تعالی کے حکم سے آج ہم محفوظ ہیں جلسہ تو کامیاب ہوگیا لیکن ہمیں اپنی منزل نہیں ملی کیونکہ پیاسے کو ابھی پانی نہیں ملا بیمار کو دوائی نہیں ملی سٹرکیں ابھی ٹھیک نہیں ہوئی۔ کا پاکستان لطیف آباد نمبر6حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی وطن پرستوں جلسے سے ہمےں پاور نہیں ملے گی پہلے لوگ کہتے تھے ہمارے پاس لوگ نہیں ہے
جن لوگوں کو جلسہ کا چیلنج کیا ان لوگوں کو ہم نے اس بھی زیادہ تعداد میں باغ جناح کراچی میں لوگ دیکھا دیئے اب ان لوگوں کو دن میں بھی تارے نظر آگئے اب وہ خاموش ہوگئے جلسے سے مخالفین کو440 ولٹ کا کرنٹ لگا ہے اور کچھ نہیں تین ماہ میں الیکشن ہوجائے ابھی ہمارا جلسہ تازہ ہے ہمیں لوگوں کے پاس اپنا پیغام لے کر جانا ہے حیدرآباد والوں اب پوری پی ایس پی الیکشن بورڈ میں آجائے جلسہ تو پی ڈی ایم نے آکر پنگالے لیا پی ڈی ایم کے جلسہ مےں بلال بھٹو زرداری جھوٹ بول کر چلے گئے جلسہ کرنے سے پہلے بلاول کا حساب کرنا تھا وہ ہم نے کردیا کوئی ایسا نہیں جس نے ہمارا جلسہ نہ دیکھا ہوں پوری دنیا نے ہمارا جلسہ دیکھا کارکنوں تمہاری منزل مصطفی کمال کا پروٹول نہیں ہے
تمہاری منزل ایک پیاسے کو پانی دینا ہے بےروزگار کو روزگار دینا ہے بیمار کو دوائی دینا ہے تمہیں لوگوں کو سہولت دینا ہے جس پاور سے منزل حاصل کروگے وہ صرف ووٹ کا پاور ہے ہر اٹھارہ سال کا فرد ووٹر ہے جب الیکشن آئینگے تو دیکھنا دوسری پارٹی کی اور اسکے ورکرز کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہونگی اس لئے اب سب کو اپنی دوکانیں بند ہوتی نظر آرہی ہیں مہاجر الائنس کی بات ہورہی ہے ہمارے جلسے سے ایک دن پہلے یہ خبر چلی کہ مخالفین سمجھے کہ جلسے ڈاﺅن ہوجائے گا جلسہ دن تھا اس دن دوپہر کو رشوت العباد عامر لیاقت کو فون پربات کرتا ہے اور خبر چلتی ہے کہ مہاجروں کا الائنس بن رہا ہے وہ سمجھ رہا تھا کہ الائنس بن جائے گا اور سارے مہاجر گھر میں بیٹھ جائیں گے رشوت العباد اور عامر لیاقت کا انتظار کرے گے اور میڈیا پر ایک ہی بات چل رہی تھی کہ مہاجر الائنس ہونا چاہیے
مہاجر ایک جگہ جمع نہیں ہیں اب ان کو ہوش آرہا ہے کہ مہاجر ایک ہونا چاہیے کیا2016سے پہلے ایک بکھرے ہوئے تھے جب تمہیں نظر نہیں آئے مہاجر کیونکہ اس وقت تمہارا حرام جاری تھا رشوت جاری تھی ہم 3مارچ2016 ءکو آئے تھے جب مہاجر اکھٹے نہیں تھے تما م وسائل موجود تھے مگر اب چار صوبوں کے لوگ ہر زبان کے لوگ پی ایس پی میں شامل ہوئے ان سب کو گھر بھیج دوں ؟اور آج یہ حرام خور لوگ کہتے ہیں کہ اتحاد کی کرو حیدرآباد کے لوگوں آج میرے پاس وہ اختیار نہیں ہے کہ یہ سب ٹھیک کردوں مگر اس کیلئے تم سب کو ہر گلی ہر محلے میں ووٹ کیلئے نکلنا ہوگا اپنے اور اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے لوگوں کو اپنے ساتھ جوڑنا ہوگا اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہیں جنرل ورکرز اجلاس سے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ، وائس چیئرمین شبیر قائم خانی و دیگر نے بھی خطاب کیا