نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر اور چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈر شیکھر دھون کا کہنا ہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہم دباؤ میں آگئے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈر شیکھر دھون کا بھی ویڈیو پیغام سنایا گیا۔شیکھر دھون نے کہا کہ 2017 میں جلد وکٹیں گرنے سے ہم دباؤ میں آگئے تھے، اس ٹورنامنٹ میں ہم اچھا کھیلے لیکن فائنل میں جلد وکٹیں گرگئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میچ کے احساسات کچھ خاص ہوتے ہیں، ہر کوئی پاک بھارت میچ کی بات کر رہا ہوتا ہے، یہ ایک اسپیشل ڈے ہوتا ہے اور دونوں ٹیمیں خاص تیاری کرتی ہیں۔ شیکھر دھون نے مزید کہا کہ 2013 چیمپئنز ٹرافی میرا یادگار ایونٹ تھا، میں نے کم بیک کیا تھا اور مشکل کنڈیشنز تھیں، مجھے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری یاد رہے گی۔