گورنر پنجاب

2013 میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہونے جارہا ہے،گورنر پنجاب

گوجر خان (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 2013 میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہونے جارہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ اس نعمت سے محروم افراد کو یہ مہیا کریں، ملکی وسائل پر مخصوص طبقہ قابض ہے ہمیں غریبوں کے متعلق سوچنا ہے، عام آدمی کی فلاح کے لئے جو ہدف طے کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ اس میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جمعرات کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ این جی اوز اور مخیر حضرات سے پلانٹس کے قیام پر اظہار تشکر کرتا ہوں۔ گوجر خان میں سات فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا گیا۔ کلر سیداں میں سات فلٹر پلانٹس کا افتتاح کیا جائے گا۔ جب کسی کام کے کرنے کا تہیہ کرلیں تو اس میں اﷲ کی مدد شامل ہوجاتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 2013 میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہونے جارہا ہے اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ جو لوگ اس نعمت سے محروم ہیں انہیں وہ نعمت مہیا کریں۔ ملکی وسائل پر مخصوص طبقہ قابض ہے ہمیں غریبوں کے متعلق سوچنا ہے۔

عام آدمی کی فلاح کے لئے جو ہدف طے کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ اس میں مدد فراہم کرتا ہے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اگلے چند مہینوں میں ہینڈ پمپ کے ساتھ سولر سسٹم بھی نصب کئے جائیں گے۔ پاکستانیوں نے پوری دنیا میں ایک جذبے کے تحت لوگوں کی مدد کی۔ دنیا میں پاکستانی سب سے زیادہ عطیات دینے والی قوم ہیں