کامران اکمل

2011 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سچن آؤٹ تھے’کامران اکمل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ 2011 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سچن آؤٹ تھے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ جیسے ہم نے بھارت کے آؤٹ کرلیے تھے وہ میچ ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی 242 رنز کرنے تھے شروعات اچھی مل گئی تھی، پریشر ہم لوگ زیادہ اپنے پر لے لیتے ہیں جتنا ریلیکس رکھے اچھا ہوتا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ اس وقت تو کوئی بھی آؤٹ ہو تو ٹرننگ پوائنٹ بن جاتا ہے، میرا آؤٹ ہونا پھر حفیظ اور اسد شفیق جیسے کھیل رہے تھے ہم میچ میں تھے۔انہوں نے کہا کہ وہاب نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کرکے دیے وہ ہمیں میچ میں واپس لے آئے تھے، سچن ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اور اسٹمپ آؤٹ تھا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ایک اینگل دکھا کر ناٹ آؤٹ دے دیا، اسٹمپ والا اینگل نہیں دکھایا اس کا پاؤں ہوا میں تھا میں آج بھی دیکھتا ہوں تو حیران رہ جاتا ہوں۔کامران اکمل نے کہا کہ اس وقت کیا چل رہا تھا سمجھ نہیں آرہی تھی، دھاندلی نہیں کہہ سکتا اب کیا بولیں جو بھی بولیں گے منفی لگے گا.

سب سے کوشش کی، ہماری اچھی ٹیم تھی ہدف کا تعاقب کرنا چاہیے تھا، تھوڑا سا ہم لوگ مومنٹم لوز کرگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب عمر اکمل 34 پر آؤٹ ہوا تو وہاں سے بھی میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔