قرعہ اندازی

200روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بدھ کو ہو گی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مارچ بروز بدھ کو ہو گی۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے میں 1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔