انعامی بانڈز

200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ انداز ی کل(منگل) کو ہو گی ۔ یہ رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہو گی ۔ اس بانڈکا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھروپے کا ایک ، دوسرے انعام میںڈھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔