تجارت 15

20 جاپانی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت تجارت نے کنٹرول لسٹ اور واچ لسٹ جاری کی۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول کے قانون اور دوہرے استعمال کی اشیا کے برآمدی کنٹرول سے متعلق ضوابط سمیت دیگر متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق، چین نے جو فیصلے کیے ہیں وہ یہ ہیں۔

پہلا یہ ہے کہ مٹسوبشی شپ بلڈنگ کمپنی سمیت 20 اداروں کو کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جو جاپان کی فوجی طاقت بڑھانے میں ملوث ہیں۔ فہرست میں شامل کرنے کے بعد کے اقدامات بنیادی طور پر دو پہلوؤں پر مشتمل ہیں۔ ایک پہلو برآمد کنندگان کو مذکورہ اداروں کو دوہری استعمال کی اشیاء برآمد کرنے سے روکنا ہے۔ دوسرا پہلو غیر ملکی تنظیموں اور افراد کو عوامی جمہوریہ چین سے تعلق رکھنے والی دوہری استعمال کی اشیاء مذکورہ اداروں کو منتقل یا فراہم کرنے سے روکنا ہے۔ فیصلے کے مطا بق اس حوالے سے جاری سرگرمیوں کو فوری طور پر روک دیا جائے گا ۔

دوسرے فیصلے میں سبارو کارپوریشن سمیت 20 جاپانی اداروں کو جن کے دوہرے استعمال کی اشیاء کے حتمی صارفین اور حتمی استعمال کی تصدیق نہیں کی جا سکی، واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔مندرجہ بالا اقدامات کا مقصد جاپان کی “دوبارہ عسکریت سازی” اور جوہری ہتھیاروں کی حصول کی کوششوں کو روکنا ہے، جو مکمل طور پر جائز، معقول اور قانونی ہیں۔

چین کی جانب سے قانون کے مطابق فہرست سازی کا عمل صرف جاپانی اداروں کی اقلیت کے خلاف ہے، متعلقہ اقدامات صرف دوہرے استعمال والی اشیاء تک محدود ہیں، اور اس سے چین اور جاپان کے درمیان معمول کی تجارت اور اقتصادی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے اور نہ ہی دیانت دار اور قانون کی پاسداری کرنے والے جاپانی اداروں کو ان فیصلوں سے کوئی نقصان ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں