مرتضیٰ وہاب

2 سال پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کنٹرول سنبھالا، مشکل فیصلے کرنا پڑے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دو سال پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کنٹرول سنبھالا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایمپریس مارکیٹ میں گوشت سیکشن کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پچھلے دو سال میں مشکل فیصلے کرنا پڑے، ہم وسائل اور اختیار کا رونا نہیں روئیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اپنے تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، کراچی میں قدیم عمارتوں کی تزئین و آرائش مکمل کی، مزید 6 پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔