نارووال(رپورٹنگ آن لائن)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے 2اکتوبرکوشروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 3لاکھ65ہزار198بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 1 ہزار 341 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیوریڈی کیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔
ڈپٹی کمشنرنارووال محمد اشرف نے اس موقع پرکہاکہ پولیوکاخاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے,علماکرام اور میڈیاسمیت تمام شعبوں سیوابستہ افراد انسداد پولیو کی قومی مہم میں ہمارے سفیر ہوں گے,پڑھے لکھیطبقے کو اس موذی وائرس کے خاتمہ کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نیکہاکہ انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانا صرف محکمہ صحت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ معاشرے کے ہرباشعورشہری کی ذمہ داری ہے۔