سید یوسف رضا گیلانی 46

1973 کا آئین پاکستان کی جمہوری شناخت اور قومی وحدت کا مظہر ہے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 1973 کا آئین پاکستان کی جمہوری شناخت اور قومی وحدت کا مظہر ہے، یہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،آئین محض قانونی دستاویز نہیں بلکہ قومی شعور اور جمہوری عزم کی عکاسی ہے،ملکی استحکام کے لیے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے،10 اپریل 1973 کو قوم نے متفقہ آئین اختیار کر کے وفاق کو مضبوط کیا۔

یوم دستور کے موقع پر سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری پیغام میں چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 1973 کے آئین نے صوبوں کے حقوق کا تحفظ اور اداروں کے درمیان توازن قائم کیا، اس وقت کی قیادت بالخصوص شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ آئین تشکیل دیا،ذوالفقار علی بھٹو شہید کی قیادت نے ملک کو جامع اور مؤثر آئینی فریم ورک فراہم کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئین غریبوں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ، ن ریاستی اختیارات کی تقسیم، احتساب اور عوامی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے،پارلیمنٹ مؤثر اور شفاف قانون سازی کے لیے پرعزم ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مؤثر سفارتکاری سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا،سیاسی جماعتیں قومی مفاد میں اتحاد اور آئین کی پاسداری کو ترجیح دیں،قومی ترقی کا دارومدار آئینی اصولوں سے وابستگی میں ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان آئین، حقوق اور جمہوری ذمہ داریوں سے آگاہی حاصل کریں، باشعور نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں