سردار ایاز صادق 40

1973 کا آئین قومی یکجہتی و ادارہ جاتی استحکام کی بنیاد ، ترقی کے لیے اس کی پاسداری ناگزیر ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 1973 کے متفقہ آئین کی منظوری پر قومی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1973 کا آئین قومی یکجہتی اور ادارہ جاتی استحکام کی بنیاد ہے، آئین شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے،قومی ترقی کے لیے آئین کی پاسداری ناگزیر ہے۔

جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 10 اپریل 1973 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے،قانون کی حکمرانی اور جمہوری تسلسل قومی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ آئین ریاستی اداروں کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا تعین کرتا ہے، پارلیمنٹ شفافیت اور مؤثر قانون سازی کے لیے پر عزم ہے،قومی اتحاد آئینی اصولوں سے وابستگی سے مضبوط ہوتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوجوان نسل کو آئین سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیاسی قوتیں قومی مفاد میں متحد ہو کر کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں