مولانا فضل الرحمان 23

1973 کا آئین حقیقی معنوں میں میثاقِ ملی ہے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولا نافضل الرحمن نے کہاہے کہ 1973 کا آئین حقیقی معنوں میں میثاقِ ملی ہے۔ 1973کے متفقہ آئین منظور ہونے کے دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ آج کے دن 1973 کا آئین متفقہ طور پر منظور ہوا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان باقاعدہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلایا۔

انہوںنے کہاکہ یہ قومی وحدت کی علامت کا دن ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دو تہائی اکثریت کے باوجود ذوالفقارعلی بھٹو نے قومی اتفاق رائے کو ترجیح دی۔انہوںنے کہاکہ 1973 کا آئین حقیقی معنوں میں میثاقِ ملی ہے۔انہوںنے کہاکہ آئین کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مفکر اسلام مفتی محمود اور اپوزیشن قائدین کا کردار قابل فخر ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آئین کا اسلامی تشخص مذہبی جماعتوں کی دوراندیش قیادت کا مرہون منت ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ چاروں صوبوں کے حقوق کا تحفظ آئین کی بنیاد ہے،آئین کو ماضی میں آمرانہ قوتوں نے نقصان پہنچایا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیاسی کارکنوں اور عوام نے آئین کے دفاع کے لئے قربانیاں دیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم نے آئین کی متفقہ حیثیت کو برقرار رکھا۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام حاصل کرے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام اور جمہوریت ہی وطن عزیز کی کامیابی اور ترقی کی ضامن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں