اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے 1931 میں ڈوگرا راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے اسلام کی سربلندی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا،تاریخ میں ،
ہمت و عزم اور بہادری کی ایسی مثالیں کم ملتی ہیں ۔ یو م شہدا کشمیر کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں انہو ں نے کہا کہ کشمیریوں میں آزادی کا یہ عزم اور بہادری آج بھی اسی جوش و جزبے سے زندہ ہے برہان وانی جیسے نوجوان حق خوداردیت کے لیے روزانہ اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں بھارت حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے ، علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وکیل اور سفیر کے طور پر پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کا مقدمہ لڑتے رہیں گے پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا