اسلام آباد ہائی کورٹ

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران اور بشریٰ کی اپیل پر فوری سماعت کیوں ضروری ہو گئی؟

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو سنائی گئی سزا کے بعد ابھی تک اپیل کی سماعت شروع نہیں ہو سکی، جس سے انصاف میں تاخیر اور ممکنہ ناانصافی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ یہ معاملہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے اور فوری سماعت سے ہی انصاف کا تقاضا پورا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپیل دائر ہونے کے باوجود گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جبکہ قانون کے مطابق انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست کو ڈائری نمبر 7115/24 اور بشریٰ بی بی کی درخواست کو 7116/24 الاٹ کر دیا ہے۔