بدنام زمانہ

16000افراد کا قاتل، بدنام زمانہ کو موت کیسے ہوئی جانئیے اس خبر میں

نوم پنہ(رپورٹنگ آن لائن)کمبوڈیا کے بدنام زمانہ سابق جیلر خمیر روگ 77 سال کی عمر میں نوم پنہ کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

خمیر روگ 16 ہزار کمبوڈین باشندوں کو قتل کرنے، بچوں کو جان سے مارنے اور زندہ قیدیوں پر طبی تجربات جیسے گھناوے جرائم میں ملوث رہے۔کمبوڈیا کے ذرائع ابلاغ نے ٹریبونل کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ خمیر روگ کی ہلاکت رات گئے سوویت فرینڈشپ ہسپتال نیتھ پھیکترا میں ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خمیر روگ 16 ہزار کمبوڈین باشندوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔ ان پر بھی یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے بچوں کو بھی جان سے مارنے کا حکم دیا۔

جب خمیر روگ ٹوول سلین جیل کے جیلر تھے انہوں نے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا۔ ان پر ایک سنگین الزام بھی ثابت ہوا جس کے مطابق وہ زندہ قیدیوں پر طبی تجربات کرواتے رہے۔

ما ؤنواز حکومت کے لیے نوم پنہ میں جاری جنگی جرائم کے ٹریبونل کے تحت سزا سنائے جانے کے بعد ٹوول سلین جیل کے سابق سربراہ عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے۔