لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16 دسمبر شہدا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا رہے گا، قوم بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ بچوں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی، محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے، ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا، سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔