پٹرولیم مصنوعات 19

16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات (کل)پیر16فروری سے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول 4روپے39پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 5روپے 40پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 4روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل 6روپے 55پیسے فی لیٹر اوپر جا سکتا ہے۔حتمی فیصلہ اوگرا ورکنگ اور وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں