اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سن رہی ہے تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں،کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب ، 400 ارب کی چینی ، غریبوں کی دوائیاں کھا گئے اور صرف کنٹینر کی گفتگو،خود عوام کی چینی آٹا کھاو اور عوام تقریریں کھائے ،خود بجلی گیس اور کورونافنڈ کے پیسے کھاو اور عوام تقریریں کھائے؟
عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں،واحد حکومت ہے عمران صاحب خود اور کرائے کے ترجمانوں کو کنٹینر سے اترنے نہیں دے رہے۔
اتوار کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ 15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سن رہی ہے ،تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں ،روٹی نہیں ، آٹا نہیں گیس نہیں صرف کنٹینر کی گفتگو ،کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب کھا گئے ، 400 ارب کی چینی کھا گئے ، غریبوں کی دوائیاں کھا گئے اور صرف کنٹینر کی گفتگو ،بجلی گیس کھا گئے اور صرف کنٹینر کی گفتگو ،عوام کے پاس روٹی پکانے کے کئے گیس نہیں، بس تقریریں سنو ،خود عوام کی چینی آٹا کھاو¿ اور عوام تقریریں کھائے ،خود بجلی گیس اور کورونافنڈ کے پیسے کھاو¿ اور عوام تقریریں کھائے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ گیس اور بجلی کا پوچھو تو جواب نواز شریف شہباز شریف ،تاریخی مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا پوچھو ، جواب نواز شریف شہباز شریف 1005ارب کی دوائی کا پوچھو ، جواب نوازشریف شہباز شریف ،18000 ارب کے قرضے اور 1200 ارب کے کورونا فنڈ کا حساب دو جواب نواز شریف شہباز شریف ،آٹا چینی قرضہ کمیشن کی رپورٹ مانگو تو جواب نواز شریف شہباز شریف۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں،واحد حکومت ہے عمران صاحب خود اور کرائے کے ترجمانوں کو کنٹینر سے اترنے نہیں دے رہے،پوچھو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہے ؟ توجواب نواز شریف شہباز شریف،پوچھو ڈسکہ کا الیکشن چوری کیوں کیا تو جواب نواز شریف شہباز شریف