تعلیمی ادارے 287

15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریوں میں تیزی آگئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریوں میں تیزی آگئی‘ حکومت نے تمام اداروں کو 15 جولائی سے دفاتر کھولنے کی اجازت دیدی۔یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کو ریسرچ ورک کی بھی اجازت دیدی گئی۔

ہوسٹلز کھولنے کا فیصلہ عید الاضحی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہو گا۔ہوسٹلز میں رہنے والوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔سخت ایس او پیز کے تحت امتحانات اور داخلہ ٹیسٹ لینے کی اجازت ہو گی۔وفاقی حکومت نے احکامات جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں