شفقت محمود

15ستمبر سے ملک میں تمام سرکاری اور نجی سکولز کھولنے کا فیصلہ

پشاور(ر پورٹنگ آن لائن) ملک میں کوروناکے باعث بندتعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

کے ویڈیو لنک اجلاس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود ،مشیرصحت ڈاکٹر فیصل اورچاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان

کے صوبائی وزرائے تعلیم، چیف سیکرٹریز ،سیکرٹری ایجوکیشن اورسیکرٹری صحت نے شرکت کی اجلاس میں پرائیویٹ ایجوکیشن

نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان اور جائنٹ سیکرٹری شوکت محمود نے نمائندگی کی خیبر پختونخوا کی جانب سے چیف

سیکرٹری نیاز کاظم، وزیر تعلیم اکبر ایوب خان ، سیکرٹری تعلیم ندیم اسلم چوہدری ،سیکرٹری اعلی تعلیم حسن یوسف زئی اورایم ڈی پی

ایس آراے تاشفین حیدر نے شریک ہوئے میٹنگ میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے بحث کی گئی چیف سیکر ٹری

اور وزیر تعلیم اکبرایوب نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے حالات مختلف ہیں اور ونٹر زون کے ادارے پچھلے 9 ماہ سے بند ہیں اگر

تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو تعلیمی سیکٹر تباہ ہو جائے گااداروں کی بندش کے باعث صوبہ میں امن وامان کا مسئلہ پیدا

ہو رہا ہے اس موقع پرتمام صوبوں کے وزرائے تعلیم ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور دیگر نے 15 ستمبر سے تعلیمی

ادارے ایس اوپیزکے ساتھ مکمل طور پر کھولنے کی حمایت کی۔