کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ 13 برس میں کراچی کوایک بوند اضافی پانی نہیں دیاگیا، پی پی نے 2008 میں پہلاحملہ کیا، واٹربورڈکوہڑپ کرلیا، 2008 تک واٹربورڈ بلدیاتی اداروں کے ماتحت تھا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنایاگیا، کے فورمنصوبے پر 13 سال سے وڈیراعلی سندھ بیٹھے ہوئے ہیں، جمہوریت میں اقلیت کی بھی رائے ہوتی ہے،جاگیرداراعلی سندھ نے مہاجروں کے وجودکوماننے سے انکارکیا۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ ہمیں کہاگیاآپ ہمیشہ اقلیت میں رہیں گے،حق مانگنے پر خاموش رہنے کا کہا گیا ،
وزیراعلی نے وہی لہجہ استعمال کیاجو ذوالفقارمرزانےکیاتھا، پاکستان بنانےوالے مہاجرین کوکہاگیاتم اقلیت میں ہو، مہاجروں کو کہا گیا تم اقلیت ہو تمہاری کوئی زمین نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی نے کہا تم ہمارے غلام ہو، تقدیرکے فیصلے ہم کریں گے،وزیراعلی نے کہا آپ اقلیت میں ہو فیصلے ہم کریں گے۔