10

12 اپیک معیشتوں کے رہنما اپیک سی ای او سمٹ 2026 میں شرکت کریں گے

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی نائب سربراہ لی چھنگ شوانگ نے اپیک صنعتی و کاروباری سرگرمیوں سے متعلق خصوصی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اپیک سی ای او سمٹ 2026، 17 سے 18 نومبر تک شینزن میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے علاوہ آسٹریلیا، کینیڈا، چلی، چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ملائیشیا، میکسیکو، روس، تھائی لینڈ اور ویت نام سمیت اپیک معیشتوں کے رہنما بھی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ رہنما تقریب سے خطاب کریں گے اور موضوعاتی نشستوں میں بھی حصہ لیں گے۔

لی چھنگ شوانگ کے مطابق فارچیون گلوبل 500 میں شامل 115 اداروں کے نمائندے بھی اپیک سی ای او سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ان میں غیر چینی معیشتوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں میں امریکی کمپنیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جو تقریباً 20 فیصد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور امریکہ، روس اور جاپان سمیت مختلف معیشتوں کی کاروباری تنظیموں کے عہدیدار بھی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں