کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ11مارچ رات 12 بجے کے بعد شبلی فرازغیر آئینی طور پر وزارت سے چمٹے ہوئے ہیں۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ میرے عاق شدہ دوست شبلی فراز 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد سینیٹر نہیں تھے لہذا وہ وزیر جھوٹی اطلاعات بھی نہیں رہے۔ انہوں 12 مارچ کو صبح 10 بجے دوسری مرتبہ سینیٹر کا حلف اٹھایا لیکن وزارت کا نہیں۔لہذا 11مارچ رات 12 بجے کے بعد شبلی فرازغیر آئینی طور پر وزارت سے چمٹے ہوئے ہیں۔









