ترجمان پنجاب حکومت

11اگست کو پی ڈی ایم کا تعزیتی اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانون کو اپنی قیادت کے کالے کرتوتوں کا پتہ ہے اس لئے گرفتاری کا واویلا شروع کر دیتے ہیں، (ن) لیگ کی ساری قیادت تذبذب کا شکاراور قرنطینہ میں ہے لیکن ان کے ترجمان سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، شاید 11اگست کو پی ڈی ایم کا تعزیتی اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے ۔

اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے ترجمانوں کو دھرنے دینے کا شوق ہے تو اپنی قیادت کی کرپشن کے خلاف دیں ،ملک کی دولت لوٹنے والوں کا دفاع کرنے پر آپ کا ضمیر بھی آپ کی ملامت نہیں کرتا ؟۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نظام آپ کے تابع رہے تو ٹھیک اور اگر غیر جانبدار ہو تو اداروں کو انتقام کے طعنے دئیے جاتے ہیں ،مسلم لیگ (ن)کے دورمیں نیب کا آفس وزیر اعظم ہائوس میں تھا،آج ادارے خود مختار ہیں،لیگی ترجمان اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں شاہ سے زیادہ شاہ وفادار بن کر اداروںکو متنازعہ نہ بنائیں۔

مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ ”کرپشن سپیڈ”لوٹ مارکے کیسزمیں اداروںکو اپنی بے گناہی کے ثبوت دینے کی بجائے دبائو میں لانے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن اب یہ رویہ قابل برداشت نہیں ہے۔