فیصل جاوید 154

11 پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کو باہر نہ نکال سکیں عوام نے ان کو مسترد کردیا، فیصل جاوید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا، 11 پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کو باہر نہ نکال سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے، پی ڈی ایم میں لڑائی ہوگئی یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم تو بنتے ساتھ ہی ٹوٹ گئی تھی، گیارہ پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کوباہر نہ نکال سکیں، عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں