ڈاکٹریاسمین راشد

11ستمبرکو شیخوپورہ کی عوام عمران خان کو ووٹ ڈالنے ضرورنکلے گی’ ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر صحت اور صدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پی پی 139کے انتخاب کیلئے انتخابی مہم کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صحت اور صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کال سنٹرکا دورہ بھی کیااورآپریٹرزسے پبلک فیڈبیک لیا۔صوبائی وزیر صحت اور صدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ11ستمبرکو شیخوپورہ کی عوام عمران خان کو ووٹ ڈالنے ضرورنکلے گی۔عوام کا فیڈبیک حاصل کرنے کیلئے پارٹی دفترمیں خصوصی کال سنٹرقائم کیاگیاہے۔

11ستمبرکے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عوام کی جانب سے انتہائی مثبت فیڈبیک حاصل ہورہاہے۔11ستمبرکے انتخاب کیلئے شیخوپورہ اور شرقپورکے گھرگھرجاکرمہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستانی قوم کو اپنے حق کیلئے آوازبلندکرنے کا شعوردیاہے۔عمران خان ہی پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔