لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام100اور 1500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16اگست کو ہو گی ۔100 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک ،دوسرے انعام میں2 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں1000 روپے کے 1199 انعامات ہیں۔
1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ کا ایک،دوسرے انعام میں10 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔