ایل این جی 138

10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جمع کرانے کی (کل) آخری تاریخ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )حکومت کی طرف سے10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جمع کرانے کی کل ( جمعرات )آخری تاریخ ہے ۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق یہ ٹینڈر جولائی، اگست اور ستمبر کے کارگوز کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جبکہ ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں بھی طلب کرلی گئیں۔ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی مقرر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں