اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داد نے کہا ہے کہ10جون سے چین کو آم سندھڑی آم کی برآمد شروع ہو جائے گی۔ پیر کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معیاری آ م کے پھل کے لیے چین ایک بڑی مارکیٹ ہے ۔انہوں نے پھلوں کے برآمد کنندگان سے کہا کے وہ چیں کی وسیع مارکیٹ سے زیادہ زیادہ فائدہ حاصل کریں۔
