جعفر بن یار
غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ رات 8 بجے شروع ہوگی
تمام فرنچائز آن لائن ہی ڈرافٹنگ میں حصہ لیں گی

پلاٹینم راؤنڈ میں لاہور قلندرز کی پہلی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری پک ہوگی
کراچی کنگز کی تسیری، اسلام آباد کی چوتھی جبکہ پانچویں پک ملتان سلطانز کی ہوگی
فرنچائزز کو ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست مہیا کر دی گئی
بنگلادیش کے شکیب الحسن اورتمیم اقبال بھی فہرست میں شامل
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کیلئے دستیاب ہوں گے

آندرے رسل نے چند میچز کے لیے دستیابی ظاہر کی ہے
عثمان خواجہ، ایڈم ملنے، جیمز فولکنر، جو برنز، مورنے مورکل بھی ڈارفٹ کا حصہ
ڈرافٹ کے لیے 130 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی گئی ہے

پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹگری میں بڑے ناموں کی عدم دستیابی سے فرنچائزز کو کمبی نیشن بنانے میں مشکل
پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے بعض غیر ملکی کرکٹرز اب بھارتی لیگ میں مصروف ہیں
پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے غیرملکی صف اول کے کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب نہیں
پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں اس فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں
پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے

کھلاڑیوں کا ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا









