راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں،پی ڈی ایم چو ں چوں کا مربع ہے، ہم مطالبہ صرف صاف شفاف انتخابات ہیں،شہباز گل باہر آ کر پارٹی خدمات سرانجام دیں گے۔پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ شہباز گل کا مورال بہت بلند تھا،شہباز گل کا کیس عدالت میں ہے وہ باہر آئیں گے تو پارٹی خدمات سرانجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھگڑا صاحب کو مفتی اسماعیل دو ماہ سے مل نہیں رہے،فاٹا کے فنڈز نہیں مل رہے، تیمور جھگڑا نے خط لکھا کہ ہم آپ سے کیا تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی ہم نے آئی ایم ایف سے بات کی، 55 فیصد پر ترقی لیکر گئے ۔
انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم چو ں چوں کا مربع ہے، ہم صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دریں اثناء رہنماء پی ٹی آئی کنول شوزب نے بھی شہباز گل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے لیے پھل لے کر آئے ہیں، مجرم لندن اور بے قصور کو بند کیا ہوا ہے۔