متیرا

یہ نہیں ہو سکتا میں بیرون ملک شارٹ اور یہاں آکر مکمل لباس پہن لوں ‘ متیرا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور مادل و اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ میں بیرون ملک شارٹ پہنوں اور یہاں آکر مکمل لباس پہن لوں ، یہاں لوگوں نے چہروں پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ متیرا نے کہا کہ یہاں پر لوگ منہ پر ایک دوسرے کی دوسرے تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں اور جیسے ہی ان میں سے ایک اٹھ کر جاتا ہے تو اس کی برائیاں شروع ہو جاتی ہیں ۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ایسے لوگ اپنے ضمیر کو کس طرح مطمئن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جیسی اندر سے ہوں ویسی ہی باہر ہوں ، مجھے جھوٹی بناوٹ نہیں آتی۔

میں کبھی منافقت نہیں کرتی ، میرے دل میں جو آتا ہے وہ کرتی ہوں اور مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ میری اپنی زندگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں نے چہروں پر کئی نقاب اوڑھ رکھتے ہوتے ہیں لیکن مجھے ایسے لوگوں سے سخت بیزار ہوتی ہوں ، میں اگر باہر شارٹ پہنوں اور یہ کہوں کہ پاکستان واپس جانا ہے تو مکمل لباس پہن لیا جائے تو ایسا نہیں ہوسکتا،مجھے دوہرا معیار پسند نہیں ہے ۔