عظمی بخاری

یہ مشینوں کا دور ہے پہلے باجی علیمہ کی سلائی مشینیں تھیں اب اسکے بھائی کی الیکٹرانک مشینیں ، عظمیٰ بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعظمیٰ بخاری نے کہا ہے یہ مشینوں کا دور ہے پہلے باجی علیمہ کی سلائی مشینیں تھیں اب اسکے بھائی کی الیکٹرانک مشینیں ، جو حکومت پرزائڈنگ آفیسر غائب کر سکتی ہے اسکے لیے مشینوں کی چوری بڑی بات نہیں ہے،عمران خان اور عثمان بزدار کی وجہ سے ملک میں جتنی بری چیزیں ہیں ان میں سب سے آگے ہے، اکتوبر کو پنجاب انفارمیشن کمیشن کو وزیراعلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھیں نہیں ، بتایا جائے سادہ لو ح وزیراعلیٰ کیسی زندگی گزارتے ہیں۔

جمعہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی وجہ سے ملک میں جتنی بری چیزیں ہیں ان میں سب سے آگے ہے، اسموگ کی وجہ سے لاہور تمام شہروں سے آگے ہے دنیا میں ماحولیات کے وزیر نے ایف آئی اے کو خط لکھا کہ جو اسموگ پر بات کرے اس کو پکڑ لیں،یہ مشینوں کا دور ہے پہلے باجی علیمہ کی سلائی مشینیں تھیں اب اسکے بھائی کی الیکٹرانک مشینیں ہیں، جو حکومت پرزائڈنگ آفیسر غائب کر سکتی ہے اسکے لیے مشینوں کی چوری بڑی بات نہیں ہے،مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام سے انھیں جوتے اور گالیاں مل سکتی ہیں ووٹ نہیں، باجی علیمہ کی سلائی مشین اور بھائی جان کی الیکٹرانک مشینوں کا بھی حساب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو پنجاب انفارمیشن کمیشن کو وزیراعلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھیں، حسان خاور سے درخواست کروں گی جلد وہ معلومات فراہم کر دیں نہیں تو عدالت جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ڈینگی کیلئے حکومت نے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا، عوام ڈینگی سے خود ہی لڑ رہی ہے، اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے سے ملحقہ فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہے، اینٹوں کے بھٹوں کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے، وزیراعلی عثمان بزدار صوبے کو کتنے مہنگے پڑے، اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔