احسن اقبال

یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں کہ سب سے شفاف حکومت کونسی تھی، احسن اقبال

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں کہ سب سے صاف ستھری حکومت کون سی تھی۔

احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد عمران خان نے ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو آگاہ کیا جائے گا کہ ماضی کی حکومت نے کرپشن انڈیکس کو مصنوعی طور پہ نیچے رکھا ہوا تھا اور کپتان کی حکومت اسے مارکیٹ ریٹ پہ لے آئی ہے۔ احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھ کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔