ڈونلڈ ٹرمپ 65

یہ بم اسرائیل کو دے دیے ہیں جن کی قیمت اسرائیل نے ادا کی ہوئی تھی،ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی کیلئے اپنی فوج کو ہدایات جاری کردیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے یہ بم اسرائیل کو دے دیے ہیں جن کی قیمت اسرائیل نے ادا کی ہوئی تھی۔اس سے قبل سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو اِن بموں کی فراہمی روک دی تھی کیونکہ ان بموں کے استعمال سے غزہ میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں کا امکان بڑھ جانے کا امکان تھا۔

یہ 2ہزار پاونڈ وزنی بم موٹی کنکریٹ اور دھات کو چیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پچھلے سال بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو ہزاروں اس قسم کے بم دیے تھے لیکن بعد میں ان کی ایک کھیپ روک لی تھی۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ہزار پانڈ کے بم غزہ میں اسکولوں کے خلاف بھی استعمال کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں