محمود خان اچکزئی 24

یہاں کوئی شرافت کی زیان نہیں سمجھتا،وزیراعلیٰ کے پی عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں۔

محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کو تجویز ہے کہ ایوان کی کارروائی روک دیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خوش فہمی تھی کہ وہ فیڈریشن کا یونٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو گماں تھا کہ عدالت نے لکھ کر دیا ہے تولیڈر سے ملنے دیا جائے گا، اْنہوں نے دیکھا یہاں کوئی شرافت کی زبان نہیں سمجھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں