کاٹن 129

یکم ستمبر تک 18 لاکھ کاٹن بیلز تیار ،جننگ فیکٹریوں نے کام شروع کردیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی روئی کی آمد شروع ہو گئی ہے اوریکم ستمبر تک 18 لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوئیں۔روئی کی آمد کے ساتھ ہی جننگ فیکٹریوں نے کام شروع کردیا۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں 12 لاکھ 45 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوئیں جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 45 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوچکی ہیں۔

سب سے زیادہ کاٹن بیلز سانگھڑ میں 8 لاکھ 53 ہزار کاٹن بیلزتیار ہوئیں، بہاولنگر میں ایک لاکھ 12 ہزار کاٹن بیلز اورخانیوال میں ایک لاکھ 3 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوئیں۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق موسم بہتر کے ہونے کے باعث رواں سیزن میں کاٹن کی پیداوار ایک کروڑ بیلز تک متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں