پٹرولیم مصنوعات

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان

اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے ،اوگرا کی حتمی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ،پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 71پیسے فی لٹر کا اضافہ تجویز اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز پیش کی گئی ،حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد (آج) ہفتہ کو کیا جائے گا،نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گینئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم سے 15 اگست تک کیلئے ہوگا