لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں سینڈیکیٹ کے مخصوص ممبر ان کے لیے خفیہ رائے شماری کے تحت انتخابات کا انعقادکیا گیا ۔ سینڈیکیٹ انتخابات میںاساتذہ کی 4مختلف نشستوں پروفیسر،ایسوسی ایٹ پروفیسر،اسسٹنٹ پروفیسر اورلیکچرارکیلئے ووٹنگ ہوئی ۔جس میں 10امیدواران نے حصہ لیا۔
پروفیسر کی نشست کیلئے پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق اور پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان ،ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست کیلئے ڈاکٹر ارجمند اقبال اور ڈاکٹر صائمہ یٰسین ،اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست کیلئے گلساریہ اشرف،منزہ اختر،ڈاکٹر رابعہ نذیر اورڈاکٹر سعدیہ گوندل جبکہ لیکچرار کی نشست کیلئے امجد مجید اور رضوان خان کے درمیان مقابلہ ہوا۔
نتائج کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان28 ووٹ لے کرپروفیسرکی نشست کیلئے کامیاب رہے،ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر صائمہ یٰسین 40ووٹ لیکر کامیاب ہوئی،اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پرڈاکٹر رابعہ نذیر95ووٹ لیکر کامیاب رہی جبکہ لیکچرار کی نشست کیلئے رضوان خان 92ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔