اسرائیل

یو این سیکریٹری جنرل کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت

نیویارک ( رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیکل عملے کو عالمی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے کی جانب سے بھی ایرانی ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تقریبا 200 صحافیوں کے قتل نے اسے خطے کے دیگر مقامات پر میڈیا کو نشانہ کی حوصلہ افزائی کی، یہ خونریزی اب ختم ہونی چاہیے۔