واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان نے کہاہے کہ یوکرین کے کچھ مشرقی اور جنوبی حصوں کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لینے کے لیے روسی افواج ری پوزیشننگ کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ روس مشرقی اور جنوبی یوکرین کے کچھ حصوں میں اپنی جارحانہ کارروائیوں پر توجہ دینے کے لیے اپنی افواج کو دوبارہ تعینات کرنے کی کوشش میں ہے۔
امریکی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہروس نے پورے یوکرین کو زیر کرنے کی کوشش کی اور وہ اس میں ناکام ہو گیا۔ اب وہ ملک کے کچھ حصوں کو اپنی حکمرانی میں لانے کی کوشش کرے گا۔